مزید5 ٹاونس میں آئی ٹی ہبس کی تعمیر: کے ٹی آر

ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے ٹی آر نے ہفتہ کے روز کہا کہ نظام آباد، محبوب نگر، نلگنڈہ سدی پیٹ اور عادل آباد میں نئے آئی ٹی ہبس کا م کرنے والے ہیں جبکہ ورنگل، کھمم اور کریم نگر میں پہلے ہی آئی ٹی ہبس قائم کئے جاچکے ہیں۔

حیدرآباد: انفارمیشن وٹکنالوجی (آئی ٹی) کی ترقی کو غیر مرکوز کرنے کی مساعی کے حصہ کے طور پر حکومت تلنگانہ، ریاست کے مزید 5 اضلاع میں آئی ٹی ہبس تعمیر کررہی ہے۔

 ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے ٹی آر نے ہفتہ کے روز کہا کہ نظام آباد، محبوب نگر، نلگنڈہ سدی پیٹ اور عادل آباد میں نئے آئی ٹی ہبس کا م کرنے والے ہیں جبکہ ورنگل، کھمم اور کریم نگر میں پہلے ہی آئی ٹی ہبس قائم کئے جاچکے ہیں۔

 اور یہ ہبس کامیابی کے ساتھ کام بھی کررہے ہیں۔3D منترا ڈیجٹائزڈ، ڈیکا ر بونائز اور ڈی سنٹر لائزڈ کے مطابق ریاستی حکومت، آئی ٹی کے دائرہ کو اضلاع مستقر تک وسعت دے رہی ہے۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ نظام آباد کا آئی ٹی ہب افتتاح کیلئے تقریباً تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محبوب نگر آئی ٹی ہب کا افتتاح اندرون ایک ماہ عمل میں آئے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ریاستی وزیر آبکاری و اسپورٹس سرینواس گوڑ کی مساعی کی ستائش کی کے ٹی آر نے کہا کہ سدی پیٹ آئی ٹی ہب پر ریاستی وزیر فینانس و صحت ہریش راؤ کی خصوصی توجہ ہے۔ اس ہب کا افتتاح، چند ماہ میں عمل آنے کی توقع ہے۔

نلگنڈہ آئی ٹی ہب کے تعمیری کام جاری ہیں۔ کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرلیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اندرون 4سے 6ماہ ان کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی کو ٹوٹائر (دوسرے درجہ) شہروں تک لیجانے کی پالیسی کو قطعیت دی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button