حیدرآباد

کوتوال گوڑہ میں ملک کا سب سے بڑا ایکویریم تعمیر ہوگا

انہوں نے منگل کی شام کوتوال گوڑہ ایکوپارک کا سنگ بنیاد رکھا اور عثمان ساگر کے کنارے لینڈ اسکیپ ایکو پارک کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ گنڈی پیٹ کے قریب مزید 75 ایکڑ اراضی کو فروغ دیا جائے گا۔

حیدرآباد: کوتوال گوڑہ کے ایکو پارک میں ہندوستان کا سب سے بڑا ایکویریم تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایویری (چڑیا خانہ) اور بورڈ واک بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

یہ بات ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج گنڈی پیٹ ایکو پارک کے افتتاح کے ساتھ ساتھ کوتوال گوڑہ ایکوپارک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔

انہوں نے منگل کی شام کوتوال گوڑہ ایکوپارک کا سنگ بنیاد رکھا اور عثمان ساگر کے کنارے لینڈ اسکیپ ایکو پارک کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ گنڈی پیٹ کے قریب مزید 75 ایکڑ اراضی کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آنے والی دہائیوں میں آبادی کی کثافت پر غور کرتے ہوئے شہر اور ریاست کی ترقی کو یقینی بنارہے ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں کے ٹی آر نے جی او 111 کی تنسیخ کے اقدام کی مدافعت کی اور کہا کہ ترقی کے لئے ایسے فیصلے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی راجندر نگر کی ترقی کے لئے اقدامات کی بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی اور مقامی عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ قبضوں کی برخواستگی کے لئے بلدی عہدیداروں سے تعاون کریں۔