حیدرآباد

تروپتی۔سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں اچانک دھواں

تروپتی۔سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں اچانک دھواں نظرآیا جس کے بعد اس ٹرین کو بدھ کی شام نیلور ضلع کے مانوبولو ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

حیدرآباد: تروپتی۔سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں اچانک دھواں نظرآیا جس کے بعد اس ٹرین کو بدھ کی شام نیلور ضلع کے مانوبولو ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع

وندے بھارت ٹرین تروپتی سے سکندرآباد آرہی تھی تاہم مانوبولو کے قریب عملے نے دھواں دیکھا اور واکی ٹاکی پر لوکو پائلٹ کو اطلاع دی۔

جیسے ہی ٹرین مانوبولو اسٹیشن پر رکی، خوف زدہ مسافر بوگیوں سے نیچے اتر گئے۔

ریلوے عملے نے جا کر تیسری بوگی کے باتھ روم سے نکلنے والے دھوئیں کو دیکھااور اس بات کو پایا کہ یہ دھواں باتھ روم میں پھینکے گئے سگریٹ کے ٹکڑے کے پلاسٹک کے ٹکڑے سے چپکنے کی وجہ سے پھیلا۔

اس واقعہ کے ذمہ دار بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

عملے نے معمولی آگ کو مکمل طور پر بجھا کر ٹرین کو اس کی منزل کی سمت روانہ کر دیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین آدھے گھنٹے سے زائد رکی رہی۔

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر عہدیداروں اور مسافرین نے راحت کی سانس لی۔