تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ: ڈی جی پی

گذشتہ سال کے برخلاف جاریہ سال مجرم ٹہرانے کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سال 2021ء میں درج 8839 معاملات کے برخلاف جاریہ سال 13,895 سائبر جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی نے کہا ہے کہ سال 2022ء میں ریاست میں بہ حیثیت مجموعی جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال سائبر جرائم کے معاملات میں 57 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 انہوں نے پولیس کے سالانہ راونڈاپ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سال 2021ء میں درج 1.36 لاکھ معاملات کے برخلاف جاریہ سال 1.42 لاکھ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 7 واقعات بشمول دو قتل، 3 ایل ای ڈی دھماکے اور ایک آتشزنی کے سوا جاریہ سال ریاست میں کہیں بھی کوئی بڑا فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

بہ حیثیت مجموعی 2022ء میں سائبر جرائم اور سفیدپوش جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال کے برخلاف جاریہ سال مجرم ٹہرانے کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سال 2021ء میں درج 8839 معاملات کے برخلاف جاریہ سال 13,895 سائبر جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button