حیدرآباد

آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کیلئے جاریہ ماہ نوٹیفکیشن: ہریش راؤ

وزیرموصوف ہریش راؤ نے اسمبلی میں بعض ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ غریبوں کی سہولت کے لیے بستی دواخانوں کے کام کے دنوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدو د میں آشا ورکرس کے1500 عہدوں کو پُرکرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاریہ ماہ جاری کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بستی دواخانوں میں جلد ہی بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
دونوں شہروں میں 41 نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے احکام جاری
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی

انہوں نے انکشاف کیا کہ بستی دواخانوں سے اب تک ایک کروڑ افرادنے استفادہ حاصل کیا ہے۔ وزیرموصوف نے اسمبلی میں بعض ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ غریبوں کی سہولت کے لیے بستی دواخانوں کے کام کے دنوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ دواخانے ہفتہ کو بند رہیں گے اور اتوار کے دن کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بستی دواخانوں میں لپڈ پروفائل اور تھائرائیڈ جیسے مہنگے ٹسٹ مفت کیے جائیں گے۔ مارچ کے آخر تک 134 قسم کے طبی معائنوں کی سہولت ان دواخانوں میں فراہم کردی جائے گی۔

نہوں نے کہا کہ 158 اقسام کی دوائیں ان بستی دواخانوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔ بستی دواخانوں کے قیام کے بعد عثمانیہ اور گاندھی اسپتالوں کے آوٹ پیشنٹ کے شعبہ کے بوجھ میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل میں تمام اضلاع میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ساتھ ہی ضلع میڑچل میں جلد ہی میڈیکل کالج کی منظوری دی جائے گی۔ بتدریج تمام اضلاع میں میڈیکل کالجس قائم کیے جائیں گے۔