مشرق وسطیٰ

اسرائیلی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر علاقائی عسکریت پسندوں کی جانب سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پرڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے باعث بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی گروپ کی جانب سے اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر علاقائی عسکریت پسندوں کی جانب سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عراقی گروپ اسلامی مزاحمت اور یمن کے انصار اللہ کی جانب سے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں خونریزی 152 دن سے جاری ہے جس میں شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر اردوان کی فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ امور اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر نے کہا کہ فلسطین میں یہودیوں کی غیر قانونی آباد کاری خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا مسائل ختم کرنے کے لیے رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے، قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔