گیس سلنڈر کی قیمتوں سے عام آدمی کے جیب پر کوئی اثر نہیں پڑا: ڈی کے ارونا

ڈی کے ارونا نے کہا کہ پکوان گیس سلنڈر کی قیمت 1200روپئے ہے،یہ سلنڈر دوماہ تک چلتا ہے اور اس طرح ہر دن اس پر 20روپئے عائد ہوتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت 300روپئے کا زائد ٹیکس وصول کررہی ہے جس کی وجہ سے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: حالیہ دنوں کے دوران گھریلوپکوان گیس اور کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ پر پورا ملک مودی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کررہا ہے تو وہیں دوسری طرف بی جے پی کی قومی نائب صدرڈی کے ارونا نے اس کا دفاع کیا اور دعوی کیا کہ سلنڈرس ہنوز قابل دسترس ہیں۔

 اور اس سے عام آدمی کے جیب پر اثر نہیں پڑا ہے۔انہوں نے کہا ”پکوان گیس سلنڈر کی قیمت 1200روپئے ہے،یہ سلنڈر دوماہ تک چلتا ہے اور اس طرح ہر دن اس پر 20روپئے عائد ہوتے ہیں“۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت 300روپئے کا زائد ٹیکس وصول کررہی ہے جس کی وجہ سے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر تلنگانہ حکومت عوام کی بہبود کا خیال رکھتی ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ سلنڈرس پر قیمت میں کمی کرے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ارونا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ بی آرایس حکومت نے شراب کی قیمت میں اضافہ کیا تو اس پر کیوں سوال نہیں کیاگیا؟انہوں نے کہاکہ جب شراب کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا تو کسی نے بھی اس پر سوال نہیں کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button