حیدرآباد

آندھراپردیش میں راہول کی بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

راہول گاندھی کے رات میں قیام کے موقع پر اسپیشل پولیس فورس کو تعینات کیاگیا تھا۔بیشتر مواضعات سے گذرتے ہوئے راہول گاندھی، ادونی ٹاون پہنچیں گے۔یہ یاترا اے پی میں 21اکتوبر تک جاری رہے گی۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دوسرے دن بھی اپنی بھارت جوڑویاتراجاری رکھی وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے کل شب ادونی منڈل کے چھاگی گاوں میں لگالئے گئے کیمپ کی خصوصی بس میں شب بسری کی اور پھرانہوں نے پیر کی صبح باناواسی گاوں سے اپنی اس یاترا کا احیا کیا۔

راہول گاندھی کے رات میں قیام کے موقع پر اسپیشل پولیس فورس کو تعینات کیاگیا تھا۔بیشتر مواضعات سے گذرتے ہوئے راہول گاندھی، ادونی ٹاون پہنچیں گے۔یہ یاترا اے پی میں 21اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس دوران وہ ریاست میں 119کلومیٹرس کا فاصلہ طئے کریں گے۔یاتراکے چاردنوں کے بعد راہل گاندھی پھرایک بارکرناٹک پہنچیں گے۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے سلسلہ میں اے پی کانگریس کمیٹی کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیا ہے۔اسی دوران صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یاترا کی کامیابی کے لئے 14کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔