دہلی شراب اسکام، کے کویتا ای ڈی کے روبرو حاضر

ای ڈی کے مطابق کویتا، جنوبی گروپ کے نمائندوں میں سے ایک نمائندہ ہیں۔اس گروپ کو عاپ لیڈروں کی جانب سے 100کروڑروپئے رشوت دینے کا الزام ہے۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق جنوبی ہند کے گروپ کی نمائندگی ابھشیک بوئن پلی، ارون پلائی اور بُچی بابو نے کی تھی۔

حیدرآباد: بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا، دہلی شراب پالیسی گھپلہ معاملہ میں آج دہلی میں ای ڈی کے دفتر حاضرہوئیں۔وہ 11بجکر5منٹ پر ای ڈی کے دفتر پہنچیں جہاں ان کا بیان رقم کی غیرقانونی منتقلی کے انسداد کے ایکٹ 50کے تحت درج کیاگیا۔

ای ڈی کے مطابق کویتا، جنوبی گروپ کے نمائندوں میں سے ایک نمائندہ ہیں۔اس گروپ کو عاپ لیڈروں کی جانب سے 100کروڑروپئے رشوت دینے کا الزام ہے۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق جنوبی ہند کے گروپ کی نمائندگی ابھشیک بوئن پلی، ارون پلائی اور بُچی بابو نے کی تھی۔

ابھشیک نے نائر اور اپنے ساتھی دنیش اروڑا کے ساتھ مل کر 100کروڑروپئے کی رشوت کی منتقلی کو یقینی بنایاتھا۔اسی معاملہ میں دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا ریمانڈ پر ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button