حیدرآباد

دکن مال کی انہدامی کارروائی تقریباً مکمل

یہ انہدامی کارروائی تقریباً مکمل کرلی گئی ہے۔آج صبح تقریبا 6بجے یہ عمل مکمل کرلیاگیا۔گذشتہ 8دنوں سے اس انہدامی کارروائی کے جاری رہنے کے پیش نظر اس علاقہ میں ٹریفک تحدیدات بھی عائد کردی گئی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد کے منسٹرس روڈ پر واقع دکن مال کی انہدامی کارروائی تقریبا مکمل ہوگئی ہے۔چند دن پہلے اس مال میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی تھی۔اس 6منزلہ عمارت میں لگی آگ کو کافی جدوجہد کے بعد قابو میں کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کا منصوبہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

بعد ازاں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے اس عمارت کومکمل طورپر منہدم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے متصل مکانات میں رہنے والوں کو بازآبادکاری مرکز منتقل کیاگیاتھا ۔

تب ہی سے اس کی انہدامی کارروائی جاری تھی تاہم آج صبح یہ انہدامی تقریبا کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔آج صبح تقریبا 6بجے یہ عمل مکمل کرلیاگیا۔گذشتہ 8دنوں سے اس انہدامی کارروائی کے جاری رہنے کے پیش نظر اس علاقہ میں ٹریفک تحدیدات بھی عائد کردی گئی تھیں۔