دکن مال کی انہدامی کارروائی تیزی سے جاری

پانچ منزلہ اس عمارت کی انہدامی کارروائی کے دوران آج اچانک عمارت کے سامنے کا حصہ بڑی آواز کے ساتھ گرپڑاتاہم عہدیداروں کی چوکسی کے نتیجہ میں ایک خطرہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلہ گنٹہ سکندرآباد کے دکن مال کی انہدامی کارروائی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔چند دن پہلے اس عمارت میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس واقعہ کے بعد بلدیہ کے عہدیداروں نے اس عمارت کومکمل طور پر منہدم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پانچ منزلہ اس عمارت کی انہدامی کارروائی کے دوران آج اچانک عمارت کے سامنے کا حصہ بڑی آواز کے ساتھ گرپڑاتاہم عہدیداروں کی چوکسی کے نتیجہ میں ایک خطرہ ٹل گیا۔

مقامی افراد نے کہا کہ عمارت کے ایک حصہ کے گرپڑنے کے دوران متصل مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے خواہش کی کہ احتیاط کے ساتھ عمارت کے بقیہ حصہ کو منہدم کیاجائے۔بلدیہ کے عہدیداروں کو توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ انہدامی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button