حیدرآباد

ٹرین کے بوگیاں پٹریوں سے اترجانے کا واقعہ، بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا

اسی طرح ٹرین نمبر17202 سکندرآباد۔گنٹورٹرین کو سکندرآباد۔قاضی پیٹ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔ وجئے واڑہ۔سکندرآباد چلائی جانے والی ٹرین نمبر12713کو ورنگل۔سکندرآباد کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: سکندرآباد ڈیویثرن کے بی بی نگر۔گھٹکیسر اسٹیشن کے درمیان وشاکھاپٹنم۔حیدرآباد گوداوری ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کے پٹریوں پر سے اترجانے کے پیش نظر بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ کاچی گوڑہ۔ندی کوڑی کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین نمبر07791، ندی کوڑی۔کاچی گوڑہ چلائی جانے والی ٹرین نمبر07792،سکندرآباد۔ورنگل کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین نمبر07462،ورنگل۔حیدرآباد چلائی جانے والی ٹرین نمبر 07463 ،سکندرآباد ۔

گنٹور چلائی جانے والی ٹرین نمبر12706،گنٹور۔ سکندرآبادچلائی جانے والی ٹرین نمبر12705اور سکندرآباد۔رے پلی چلائی جانے والی ٹرین نمبر17645ٹرین کو منسوخ کردیاگیا ہے جبکہ سرپورکاغذنگر۔سکندرآبادچلائی جانے والی ٹرین نمبر 17234کو قاضی پیٹ۔سکندرآباد کے درمیان جزوی طورپرمنسوخ کیاگیا ہے۔

اسی طرح ٹرین نمبر17202 سکندرآباد۔گنٹورٹرین کو سکندرآباد۔قاضی پیٹ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔ وجئے واڑہ۔سکندرآباد چلائی جانے والی ٹرین نمبر12713کو ورنگل۔سکندرآباد کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔

سکندرآباد۔وجئے واڑہ کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین نمبر12714کو سکندرآباد۔ورنگل کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔بھدراچلم روڈ۔سکندرآبادچلائی جانے والی ٹرین نمبر17660کو قاضی پیٹ۔سکندرآبادکے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔

گنٹور۔وقارآباد ٹرین نمبر12747کو نلگنڈہ۔وقارآباد کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔وقارآباد۔گنٹور ٹرین نمبر12748کو وقارآباد۔نلگنڈہ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔ورنگل۔سکندرآباد ٹرین نمبر07757کوآلیر۔ سکندرآباد کے درمیان جزوی طورپرمنسوخ کیاگیا ہے۔

مریال گوڑہ۔کاچی گوڑہ ٹرین نمبر07974کو رامنا پیٹ۔کاچی گوڑہ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔کاچی گوڑہ۔مریال گوڑہ ٹرین نمبر07276کو کاچی گوڑہ۔رامنا پیٹ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔گنٹور۔سکندرآبادٹرین نمبر17201کو قاضی پیٹ۔سکندرآباد اور سکندرآباد۔ سرپورکاغذنگرٹرین نمبر17233کو سکندرآباد۔قاضی پیٹ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیاگیا ہے۔