حیدرآباد

حاملہ خواتین میں کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کی تقسیم

اطلاعات کے مطابق عادل آباد‘بھدرادری کوتہ گوڑم‘جئے شنکر بھوپالاپلی‘جوگولامبا گدوال‘کاما ریڈی‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ملگ‘ ناگر کرنول اور وقار آباد میں حاملہ خواتین میں نیوٹریشنل کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے چہارشنبہ سے ریاست بھرمیں حاملہ خواتین میں کے سی آر نیوٹریشنل کٹس جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ پہلے مرحلہ میں ان کٹس کو اُن 9اضلاع میں تقسیم کیاجائے گا جہاں کے خواتین (خون کی کمی) انیمیا سے متاثر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عادل آباد‘بھدرادری کوتہ گوڑم‘جئے شنکر بھوپالاپلی‘جوگولامبا گدوال‘کاما ریڈی‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ملگ‘ ناگر کرنول اور وقار آباد میں حاملہ خواتین میں نیوٹریشنل کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد حاملہ خواتین کی صحت میں بہتری لاناہے۔