حیدرآباد

حیدرآباد میں دیوالی، کئی افراد کی آنکھیں متاثر

تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے حال ہی میں دیوالی کے موقع پر ممنوعہ پٹاخوں کی فروخت کے خلاف کارروائی کی تھی۔اس سلسلہ میں بورڈ کی مخصوص ٹیموں تشکیل دی گئی تھیں جو بورڈ کے احکام پر عمل کے لئے سرگرم تھیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کے دوران کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔

تمام متاثرین کو علاج کے لئے مختلف اسپتالوں کو منتقل کیاگیاجن کی تعداد 41بتائی جاتی ہے۔19مریضوں کو اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔

زیادہ ترمتاثرین بشمول بچوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے سروجنی دیوی آئی اسپتال مہدی پٹنم سے رجوع کیاگیاجہاں کی سیول سرجن ڈاکٹرنجیبہ بیگم نے کہاکہ دیوالی کے موقع پر دس معاملات اسپتال سے رجوع کئے گئے جن میں سے چار افراد تشویشناک حالت میں اسپتال سے رجوع کئے گئے۔

ان میں ایک بچہ اپنی آنکھ سے محروم ہوگیااوردیگر تین کی سرجری کی جائے گی۔

تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے حال ہی میں دیوالی کے موقع پر ممنوعہ پٹاخوں کی فروخت کے خلاف کارروائی کی تھی۔اس سلسلہ میں بورڈ کی مخصوص ٹیموں تشکیل دی گئی تھیں جو بورڈ کے احکام پر عمل کے لئے سرگرم تھیں۔

دوسری طرف حیدرآباد کے کئی شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخوں کے جلانے کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر دھواں فضا میں پھیل گیا جس سے ضعیف افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔