حیدرآباد

ایل کے جی طالبہ سے بدسلوکی،ملزم ڈرائیورگرفتار

اے سی پی نے بتایا کہ ڈی اے وی وی پبلک اسکول روڈنمبر14کی ایل کے جی طالبہ سے ڈرائیوربدسلوکی کررہاتھا۔ اے سی پی نے بتایا کہ پرنسپل مادھوی کے ڈرائیوررجنی راج کمار کوپولیس نے تحویل میں لے لیا۔

حیدرآباد: بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایل کے جی کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی (بدسلوکی) کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ اے سی پی بنجارہ ہلز سدرشن کے بموجب اس ضمن میں متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ڈرائیور راجنی راج کمار کے خلاف شکایت درج کروائی۔

 اے سی پی نے بتایا کہ ڈی اے وی وی پبلک اسکول روڈنمبر14کی ایل کے جی طالبہ سے ڈرائیوربدسلوکی کررہاتھا۔ اے سی پی نے بتایا کہ پرنسپل مادھوی کے ڈرائیوررجنی راج کمار کوپولیس نے تحویل میں لے لیا۔

 اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سماجی کارکن پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے تھے۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔