شراب اور چکن کی تقسیم پر ٹی آر ایس قائد کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی نوٹس

چند مقامی افراد نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی منگوڈ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر ٹی آر ایس قائد آر سری ہری نے عوام میں شراب اور چکن تقسیم کیا ہے ۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حکمراں جماعت ٹی آر ایس قائد آر سری ہری کونوٹس جاری کی ہے۔ جن پر ورنگل میں دسہرہ تہوار کے موقع پر مقامی عوام شراب کی بوتل اور چکن تقسیم کرنے کا الزام ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آر سری ہری نے نئی پارٹی کے قیام پر ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی ستائش کرنے اور انہیں مبارکباد دینے کے مقصد کے تحت عوام میں شراب اور چکن تقسیم کیا تھا۔

 انہوں نے کے سی آر اور کے ٹی آر کے قدآور کٹ آوٹس کے سامنے شراب کی بوتلیں تقسیم کی۔ چند مقامی افراد نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی منگوڈ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر ٹی آر ایس قائد آر سری ہری نے عوام میں شراب اور چکن تقسیم کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے ضلع کلکٹر ورنگل سے شراب اور چکن کی تقسیم کی شکایت پر تفصیلی وضاحت طلبی کی ہے اور کمیشن نے اس سلسلہ میں آر سری ہری کو نوٹس جاری کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button