سکندرآباد ریل نیلائم کے قریب آتشزدگی کا واقعہ

بعض افراد کی جانب سے کچراجلائے جانے کے دوران اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔مقامی افراد نے آگ کو پھیلتا دیکھ کر فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے اولڈ کواٹرس کے قریب خالی مقام پر آگ بھڑک اٹھی جہاں پر کچھ عرصہ سے کچراڈالاجارہا تھا۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

 بعض افراد کی جانب سے کچراجلائے جانے کے دوران اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔مقامی افراد نے آگ کو پھیلتا دیکھ کر فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ کے وقت کوارٹرس میں کوئی بھی نہیں تھا ورنہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button