حیدرآباد

محمد اظہر الدین کے والد کا انتقال

نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 19 اکتوبر 2022 کو بعد نماز ظہر مسجد باقی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین کے والد جناب محمد عزیز الدین کا آج شام انتقال ہوگیا۔

نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 19 اکتوبر 2022 کو بعد نماز ظہر مسجد باقی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔

محمد اظہر الدین کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔