جرائم و حادثات

حسینی علم پولیس نے مغویہ لڑکے کوبازیاب کرلیا‘2گرفتار

وینکٹ نے درشنم راجو اورا س کی اپنی بیوی کویتا کی مدد سے چاکلیٹ کالالچ دیکر شیواکمار کا اغوا کرلیا اور کمسن لڑکے کوپداعنبرپیٹ لے گئے‘وینکٹ کولڑکا حوالہ کرنے کے بعد درشنم راجو نے 60 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: حسینی علم پولیس نے 6سالہ لڑکا جسے اغوا کرلیاگیاتھابازیاب کرالیا اور 2اغوا کنندگان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید 2فرار بتائے گئے ہیں۔ساوتھ زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چیتنیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ نارائن پیٹ کی 26سالہ کے گیتا نے 24 جنوری کو حسینی علم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کا 6سالہ شیوکمار کااغوا کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

شیوکمار‘ پٹلہ برج ہاسپٹل کے پاس کھیل میں مصروف تھا۔بتایاجاتاہے کہ گیتا حاملہ ہونے کی وجہ سے پٹلہ برج گورنمنٹ میٹرینٹی ہاسپٹل میں شریک تھی اور بیٹا بھی ماں کے ساتھ تھا۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج جانچ کی توپتہ چلا کہ ضلع نلگنڈہ کا 30سالہ اووینکٹ پداعنبرپیٹ میں مزدوری کا کام کرتا ہے۔وینکٹ کی بیوی کویتا ہے۔

اس جوڑے کوتین لڑکیاں ہیں اور انہیں لڑکے کی خواہش تھی۔ وینکٹ نے درشنم راجو اورا س کی اپنی بیوی کویتا کی مدد سے چاکلیٹ کالالچ دیکر شیواکمار کا اغوا کرلیا اور کمسن لڑکے کوپداعنبرپیٹ لے گئے‘وینکٹ کولڑکا حوالہ کرنے کے بعد درشنم راجو نے 60 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر درشنم راجوکی بیوی کملماں بھی موجود تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے اے وینکٹ کے گھر سے شیوکمار کوبازیاب کرالیا۔ پولیس کومزید2 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پریس کانفرنس میں ساوتھ زون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سیدجہانگیر‘اے سی پی چارمینار ر ورا بھاسکر اور حسینی علم انسپکٹر ایس سریندر بھی موجودتھے۔