وزیر اعظم کی والدہ کے انتقال پر گورنر اور چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار تعزیت

چیف منسٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے بھی وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ہیرابین، احمد آباد کے ایک ہاسپٹل میں آج چل بسیں۔ وہ99 سال کی تھیں۔

 گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیرا بین کے دیہانت سے پورا ملک غمگین ہے اور مودی جی کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

ہم ہیرابین کی آتما کی شانتی کے لئے پرانتھنا کرتے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ بھگوان مودی کو صبر دے اور ملک وقوم کی خدمت میں دوبارہ سرگرم ہوجائیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے علیحدہ بیان میں ہیرا بین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 چیف منسٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے بھی وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button