گورنر کے ہاتھوں ہیومن مِلک بینک افتتاح

تمیلی سائی سوندرا راجن نے کیمس کڈس کی جانب سے ہیومن ملک بینک قائم کرنے کی پہل کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے قبل از وقت تولد 400 بچوں کی دودھ کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔

حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے ہاتھوں کرشنا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کنڈا پور میں ”ہیومن مِلک بینک“ کا افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومولود بچوں کیلئے ملک بینک کافی اہمیت کا حامل ہے چونکہ وہ ایک گائنوگو لوجسٹ ہیں، انہیں مِلک بینک کی اہمیت کا بہتر طور پر انداز ہ ہے۔

 اپنے پراکٹیس کے دور کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایک خاتون کے یہاں جڑوا بچے پیدا ہوئے تھے، ایک لڑکا تھا اور ایک لڑکی تھی، لڑکے کا وزن بڑھ رہا تھا مگر لڑکی کا وزن گھٹ رہا تھا، جب صورتحال سے واقفیت حاصل کی گئی تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ لڑکے کو ماں کا دودھ پلایا جارہا تھا اور لڑکی کو بھینس کا دودھ دیا جارہا تھا۔

 اس حقیقت کو جاننے کے بعد انہیں شدید کوفت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچہ کو ماں کا دودھ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کیمس کڈس کی جانب سے ہیومن ملک بینک قائم کرنے کی پہل کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے قبل از وقت تولد 400 بچوں کی دودھ کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔

تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ہیومن مِلک بینک قائم کرنے کی ضرورت اس لئے پیں آئی ہے کیوں کہ ماں کے دودھ کی طلب زیادہ ہے اور دستیاب قلیل مقدار میں ہے۔ کئی مائیں اپنے بچوں کو قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے ابھرنے والے مسائل کے باعث ماں کا دودھ نہیں مل پاتا ہیومن مِلک بینک ایسی ماؤں کیلئے ایک انمول نعمت ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے انویمان، ڈاکٹر اپرنا، ڈاکٹر بھاسکرراؤ اور دیگر موجود تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button