آپریشن کے بعد 2 خواتین کی موت پر گورنر کا رد عمل

گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ہفتہ کو کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے اصلاحی اقدامات جلد کئے جائیں۔ انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس واقعہ پر انہیں تشویش ہوئی اور دکھ ہوا۔

حیدرآباد: آپریشن سے زچگی کے بعد دو خواتین کی شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ میں واقع ایریااسپتال میں موت کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ہفتہ کو کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے اصلاحی اقدامات جلد کئے جائیں۔

انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس واقعہ پر انہیں تشویش ہوئی اور دکھ ہوا۔ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اموات کا الزام لگاتے ہوئے ان خواتین کے رشتہ داروں نے سرکاری ایریا اسپتال کے باہر دھرنادیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس سے بھی شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار ڈاکٹرس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button