حیدرآباد

گرین انڈیا چیالنج، اداکارہ کنگنا رناوت نے پودا لگایا

کنگنا رناوت نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد میں واقع پنچوتی پارک میں یہ پودالگایا۔گرین انڈیا چیلنج جس کا آغاز رکن راجیہ سبھا نے سال 2019میں کیاتھا کا مقصد پودے لگانے کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعہ ماحولیات کی بہتری کی ذمہ داری وہ قبول کرسکیں۔

حیدرآباد:تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج کے حصہ کے طورپر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پودا لگایا۔

متعلقہ خبریں
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل

انہوں نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد میں واقع پنچوتی پارک میں یہ پودالگایا۔گرین انڈیا چیلنج جس کا آغاز رکن راجیہ سبھا نے سال 2019میں کیاتھا کا مقصد پودے لگانے کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعہ ماحولیات کی بہتری کی ذمہ داری وہ قبول کرسکیں۔

اس چیلنج کے تحت کئی اہم شخصیات بشمول تلگو اداکار مہیش بابو، پربھاس اور راناڈگوبٹی نے پودے لگائے۔اس پروگرام میں حصہ لینے والی کنگنا رناوت نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک عظیم قدم ہے جس کے ذریعہ پودے لگانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیداکی جارہی ہے۔

انہوں نے اس عظیم کاز کا حصہ بننے پر مسرت کااظہار کیا اور تمام سے خواہش کی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنے طورپر مساعی کریں۔