حیدرآباد

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا۔شہر کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے بارش ہلکی بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ‘ بھدرادری کتہ گوڑم‘ کھمم‘ نلگنڈہ‘ سوریہ پیٹ‘ محبوب آبا د اور ورنگل کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا۔شہر کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے بارش ہلکی بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔