حیدرآباد: کار ڈرائیور 7 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار

رادھیکا نے انوشا سے ربط پیدا کیا اور کہا کہ وہ اپنے ڈرائیورسرینواس کے ذریعہ یہ زیورات اس کو بھیج رہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک کار ڈرائیور 7 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے بموجب رادھیکا نامی خاتون، مادھاپور کے مائی ہوم بھوجا اپارٹمنٹ میں رہتی ہے جو زیورات کا کاروبار کرتی ہے۔ وہ مشہور جیولرز سے ہیروں کے زیورات کی خریداری اور فروخت کا کام کرتی ہے۔

رادھیکا کے اپارٹمنٹ میں رہنے والی انوشا نامی ایک اور خاتون نے رادھیکا کو 50 لاکھ روپے کے ہیرے کے زیورات کا آرڈر دیا۔ انوشا جمعہ کی شام متھرا نگر میں اپنے رشتہ دار کے گھر پر تھی۔

رادھیکا نے انوشا سے ربط پیدا کیا اور کہا کہ وہ اپنے ڈرائیورسرینواس کے ذریعہ یہ زیورات اس کو بھیج رہی ہے۔ کار کا ڈرائیور سرینواس کار سمیت 7 کروڑ روپے کے ہیرے کے زیورات لے کر فرار ہو گیا۔

اس سلسلہ میں ایس آر نگر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ فی الحال، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سرینواس کی تلاش میں ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button