حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

کامن انٹرنس ٹسٹ کوالیفائی طلبہ سے زائد فیس کی وصولی کے خلاف حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔

حیدرآباد: کامن انٹرنس ٹسٹ کوالیفائی طلبہ سے زائد فیس کی وصولی کے خلاف حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔ اس احتجاج کو روکنے کی سیکوریٹی اہلکاروں نے کوشش کی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ان طلبہ کے احتجاج کو زبردستی ختم کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر پولیس اور طلبہ میں دھینگامشتی دیکھی گئی۔

طلبہ نے نعرے بازی کی۔پولیس نے ان طلبہ کو حراست میں لینے کی کوشش کی جس سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔اس واقعہ میں بعض طلبہ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

طلبہ کا الزام ہے کہ ہر طالب علم سے 600روپئے وصول کئے جارہے ہیں۔ ان طلبہ نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ان سے وصول رقم ان کو واپس کی جائے۔تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس واقعہ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button