حیدرآباد

حیدرآباد: ایراگڈا فٹ اوور بریج کا افتتاح

تاحال 75.65 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے 22 فٹ اوور بریجس بنائے جا چکے ہیں جن میں سے اب تک 7 فٹ اوور برج دستیاب ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں عوام کیلئے ایک اور فٹ اوور بریج دستیاب کروایا گیا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے ایراگڈہ میں راہگیروں کو سڑک پار کرنے میں سہولت کے مقصد سے تعمیر کردہ ایک فٹ اوور بریج کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام میں وزیر داخلہ محمد علی اور میئر حیدرآباد وجے لکشمی نے شرکت کی۔

اس فٹ اوور بریج کو تقریباً 5 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے جس میں لفٹ، معمرین اور معذورین کیلئے ایسکلیٹر، شیلٹر واک وے کے ساتھ بہتر روشنی اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ریاستی حکومت نے حیدرآباد بھر میں 38 فٹ اوور بریجس کے لئے 100 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

تاحال 75.65 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے 22 فٹ اوور بریجس بنائے جا چکے ہیں جن میں سے اب تک 7 فٹ اوور برج دستیاب ہو چکے ہیں۔ ماباقی فٹ اوور بریجیس کے تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔