حیدرآباد: منگنی سے عین قبل فلمی انداز میں لیڈی ڈاکٹر کا اغوا (ویڈیو)

ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 60 افراد جن میں سے زیادہ تر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس تھے، گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو زبردستی اٹھاکر لے گئے جبکہ آج ہی اس کی منگنی ہونے والی تھی۔

حیدرآباد: ایک فلم کے منظر کی طرح نامعلوم افراد کا ایک گروپ ایک گھر میں داخل ہوتا ہے اور ایک لڑکی کو زبردستی اٹھاکر لے جاتا ہے جبکہ اس لڑکی کی چند گھنٹوں بعد منگنی ہونے والی تھی۔ یہ لڑکی ایک ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کو شہر کے مضافاتی علاقے آدی بتلا میں واقع ترکایامجال میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر اس لڑکی کا اغوا کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 60 افراد جن میں سے زیادہ تر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس تھے، گھر میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر ویشالی کو زبردستی اٹھاکر لے گئے جبکہ آج ہی اس کی منگنی ہونے والی تھی۔

حملہ آوروں نے اس کے والد، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ گھر کے احاطے میں فرنیچر اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور دیگر مزاحمت کرنے والوں کو زدوکوب بھی کیا۔

اطلاع ملنے پر آدی بتلا پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ وہ عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اغوا کاروں کی گرفتاری اور لیڈی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر ویشالی کے اہل خانہ نے اس کے اغوا اور خاندان پر حملہ میں ایک نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ یہ نوجوان ایک صنعتکار بتایا جاتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button