حیدرآباد

حیدرآباد: نمائش کے آخری ایام، ہجوم میں اضافہ

شہرحیدرآباد کے مقامی افراد کے بشمول پڑوسی ریاستوں کے مختلف شہروں سے لوگ 45دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ان افراد میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش کو دیکھنے اور خریداری کرنے کیلئے آنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات

اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ کئی دہائیوں سے اس نمائش میں کشمیر سے لے کر کنیاکماری تک کے اسٹالس لگائے جاتے ہیں۔

شہرحیدرآباد کے مقامی افراد کے بشمول پڑوسی ریاستوں کے مختلف شہروں سے لوگ 45دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ان افراد میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

نمائش کے اختتام کے لئے صرف تین دن ہونے کے سبب ہر ہفتہ اتوار کے برخلاف جاریہ اتوار کو عوام کا کافی ہجوم دیکھاگیا۔

اس نمائش میں تجارتی اسٹالس کے بشمول سرکاری محکمہ جات کے بیشتر اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر سرکاری اسکیمات کے بارے میں عوام میں بیداری پیداکی جارہی ہے۔

اس نمائش کو پہلی مرتبہ دیکھنے والوں نے اس پر مسرت کااظہارکیا ہے۔بعض خواتین نے کہاکہ وہ ہر سال اس نمائش کو دیکھنے اورخریداری کرنے کے لئے آتی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی صورتحال کے بعد پہلی مرتبہ یہ نمائش معمول کے مطابق لگائی گئی ہے۔