حیدرآباد

حیدرآباد بنیادی سہولیات کے معاملے میں پیچھے نہیں: کے ٹی آر

وزیر موصوف نے کہا کہ فارمولا ای کا انعقاد فروری میں حیدرآباد میں ہوگا۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ہندوستان کا پہلا شہر ہے جس نے فارمولہ ای ریس کا اہتمام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے آج حیدرآباد میں باش کمپنی کے اسمارٹ کیمپس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حیدرآباد شہر بنیادی سہولیات کے معاملے میں پیچھے نہیں ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو، شہر کی ترقی کے لئے پابند عہد ہیں اور ترقی مناسب رفتار سے ہورہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سب سے زیادہ ترقی کے ساتھ ابھرنے والی ریاست ہے۔

 ریاست سے آئی ٹی کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ملازمتوں کا ایک تہائی حصہ حیدرآباد میں پیدا ہوتا ہے۔ باش سب سے بڑی کمپنی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ باش آٹوموٹیو سیکٹر میں زیادہ کامیاب رہے گی۔

انہوں ن ے کہاکہ حیدرآباد میں کوال کوم جیسی سیمی کنڈکٹر کمپنیاں بھی اپنے یونٹ چلارہی ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ فارمولا ای کا انعقاد فروری میں حیدرآباد میں ہوگا۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ہندوستان کا پہلا شہر ہے جس نے فارمولہ ای ریس کا اہتمام کیا۔ انہوں نے ہر سال ای وی وی سمٹ منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔