حیدرآباد: کار کو ٹکر کے بعد خاتون کی ہنگامہ آرائی

اس نے ایک شخص کو طمانچہ رسید کیا اور دیگر نوجوانوں کے ساتھ بدکلامی کی۔ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے میرپیٹ میں یہ چونکادینے والا واقعہ کل شب پیش آیا۔

حیدرآباد: بعض افراد کی جانب سے کار کو پیچھے سے معمولی ٹکر کے بعد کار میں سوار خاتون نے کار سے نکل کر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

اس نے ایک شخص کو طمانچہ رسید کیا اور دیگر نوجوانوں کے ساتھ بدکلامی کی۔ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے میرپیٹ میں یہ چونکادینے والا واقعہ کل شب پیش آیا۔

بعد ازاں اس خاتون نے چپل سے ایک شخص کی پٹائی کردی اور کار کی مرمت کے لئے اس سے رقم دینے کامطالبہ کیا۔

اس خاتون نے کہا کہ کوتہ پلی کا سرکل انسپکٹرچندرائیا اس کا چچا ہے۔

اس واقعہ کے وقت وہاں موجود مقامی افراد نے مطالبہ کیاکہ یہ خاتون اس شخص سے معذرت خواہی کرے جس کو اس نے طمانچہ رسید کیاتھا۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے خاتون کی کار کو میرپیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button