آندھراپردیش

ناجائز تعلقات پر اعتراض، بیٹے نے کیا باپ پر حملہ، داشتہ کو دکھانے کیا لائیو اسٹریم

چند دن پہلے اس کے ناجائز تعلقات ایک 39سالہ خاتون سے ہوگئے۔ اس بات کی اطلاع پر دلی بابو نے شدید اعترا ض کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی ڈانٹ ڈپٹ کی اور ایسی حرکتوں سے بازآجانے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: خاتون سے ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنے والے باپ پر حملہ کا منظر ویڈیوکال کرتے ہوئے بیٹے نے اپنی داشتہ کو دکھایا۔اس حملہ میں برہم بیٹے نے باپ کو شدید زخمی کردیا۔

یہ واردات اے پی کے ضلع چتور میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق دلی بابو ہوم گارڈ کے طور پر کام کرتاہے۔ اس کا بیٹا21سالہ بھرت مزدوری کیاکرتا ہے۔

چند دن پہلے اس کے ناجائز تعلقات ایک 39سالہ خاتون سے ہوگئے۔ اس بات کی اطلاع پر دلی بابو نے شدید اعترا ض کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی ڈانٹ ڈپٹ کی اور ایسی حرکتوں سے بازآجانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ساتھ ہی پولیس سے بھی اس بات کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے اس کی سرزنش کی۔اس کو اپنی بے عزتی سمجھنے والے برہم بھرت نے اپنی معشوقہ کو ویڈیو کال کرتے ہوئے اس ناجائز تعلقات پر سوال اٹھاتے ہوئے سرزنش کرنے والے باپ پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔

مقامی افرادنے دلی بابو کو فوری علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ چتور سکنڈ ٹاؤن پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔