حیدرآباد

حیدرآباد کا راشٹرپتی نیلائم عوام کیلئے کھول دیا گیا

راشٹرپتی نیلائم کے چمن، سبزہ زار، سر سبزی وشادابی اور راک گارڈن کو اب عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے۔ اس کے چمن، سبزہ زار اور خوب صورت نظاروں نے عوام کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ سکندرآباد کے بولارم کے 97ہیکٹرس پریہ راشٹرپتی نیلائم پھیلا ہوا ہے۔

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جنوبی ہند میں اپنی سرمائی قیامگاہ راشٹرپتی نیلائم کو عوام کے لئے کھول دیا۔انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون سے ورچول طریقہ کے ذریعہ حیدرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

 راشٹرپتی نیلائم کے چمن، سبزہ زار، سر سبزی وشادابی اور راک گارڈن کو اب عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے۔ اس کے چمن، سبزہ زار اور خوب صورت نظاروں نے عوام کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ سکندرآباد کے بولارم کے 97ہیکٹرس پریہ راشٹرپتی نیلائم پھیلا ہوا ہے۔

اس کونظام حیدرآباد کے دور میں تعمیر کیاگیا تھا۔اس میں کئی قسم کے پھول اور پھل کے درخت ہیں،16کمروں والے اس نیلائم میں دربار محل، ڈائننگ ہال کی علحدہ شناخت ہے۔اس کی زیرزمین سرنگ کشش کی سبب بنی ہوئی ہے۔ راک گارڈن، آبشار بچوں کے لئے کشش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

 یہاں کے چمن، نظاروں اور آبشاروں کی بہتر طورپرنگرانی اور دیکھ بھال کی گئی ہے۔راک گارڈن میں 1830درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغیر میووں کے مختلف اقسام کے درخت بھی لگائے گئے۔ اس پارک میں سات رنگوں کے 13اقسام کے درخت لگائے گئے۔

 اس پارک میں جملہ 737درخت لگائے گئے ہیں۔یہاں پر تتلیوں کے گارڈن کو بھی ترقی دی گئی ہے۔ اسے تتلی کی شکل میں بنایا گیا۔اس میں چھوٹے درخت لگائے گئے ہیں تاکہ تتلیاں یہاں راغب ہوسکیں۔

تلنگانہ حکومت کے سرسبزی وشادابی کے ہریتاہارم پروگرام کے تحت 30مختلف نوعیت کے 495جاپانی درخت بھی یہاں لگائے گئے جس سے حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ذریعہ یہاں آنے والوں کو بہت معلومات حاصل ہورہی ہیں۔

تلنگانہ میں پائے جانے والے 901درخت بھی یہاں لگائے گئے۔ مغربی گھاٹوں کے لکڑی کے درخت جو حیدرآباد کی فضا میں اگ سکتے ہیں۔ وہ بھی لگائے گئے۔ شہر کے عوام یہاں کے خوب صورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ یہاں کے نظارے شہر کے کسی بھی چمن یا پھر تفریحی مقام پر نہیں ہیں۔