سی بی آئی سے مجھے نوٹس موصول نہیں ہوا: سابق میئر

رام موہن نے برہمی کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر جھوٹا پروپگنڈہ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقلی سی بی آئی عہدیدار سرینواس کی سرگرمیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا سوائے اس کے کہ اس کا تعارف ایک تقریب میں ہوا تھا۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے سابق مئیر بی رام موہن نے واضح کیا ہے کہ ان کو سی بی آئی نے فرضی سی بی آئی عہدیدارسرینواس کی گرفتاری کے معاملے میں نوٹس جاری نہیں کی ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر جھوٹا پروپگنڈہ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقلی سی بی آئی عہدیدار سرینواس کی سرگرمیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا سوائے اس کے کہ اس کا تعارف ایک تقریب میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیاں اگر ان کو طلب کرتی ہیں تو وہ جائیں گے اوراس معاملہ پر جواب دیں گے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تلنگانہ کے ساتھ امتیاز اور ٹی آر ایس لیڈروں کو نشانہ بنا نے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سٹہ بازی کے کاروبار میں ملوث نہیں ہے اور وہ نہیں جانتے کہ کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی کون ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button