حیدرآباد

کے سی آر کو سکریٹریٹ کا افتتاح ملتوی کرنے پر میں نے مجبور کیا: کے اے پال

انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر اپنی غلطی تسلیم کیے بغیر انتخابی ضابطہ اخلاق کو بہانے بناتے ہوئے تقریب کو ملتوی کرنے پر تنقید کی۔

حیدرآباد: پرجاشانتی پارٹی کے صدر کے اے پال نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف قانونی جدوجہد کی وجہ سے نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ

پال نے کہا کہ انہوں نے 14 اپریل کو امبیڈکر کے یوم پیدائش پر سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے لئے ہائی کورٹ میں قانونی جنگ لڑی ہے اور اس خصوص میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے شکایت بھی کی جس پر چندرشیکھرراو حکومت نے سکریٹریٹ کے افتتاحی پروگرام کو ملتوی کردیا۔

انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر اپنی غلطی تسلیم کیے بغیر انتخابی ضابطہ اخلاق کو بہانے بناتے ہوئے تقریب کو ملتوی کرنے پر تنقید کی۔

پال نے کہا کہ نئے سکریٹریٹ کا افتتاح چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والا تھا۔ کے اے پال نے سکریٹریٹ میں آگ لگنے کے واقعہ کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وہ قانونی جنگ لڑیں گے۔واضح رہے کہ ریاست میں ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کے سبب حکومت نے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی ہے جو اس ماہ کی 17تاریخ کو ہونے والی تھی۔