تلنگانہ سکریٹریٹ کا افتتاح ملتوی

نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب قبل ازیں اس ماہ کی 17 تاریخ کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تھی۔ چیف سکریٹری نے اس مسئلہ پر مرکزی الیکشن کمیشن سے مشورہ کیا لیکن مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی امید افزا جواب نہیں ملا۔

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کا افتتاح ملتوی کردیا گیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایل سی انتخانات کاانتخابی ضابطہ اخلاق کوڈ نافذ ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔

جلد ہی ایک اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ دستور ہند کی معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے نام سے تعمیر کردہ اس نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب قبل ازیں اس ماہ کی 17 تاریخ کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تھی۔ چیف سکریٹری نے اس مسئلہ پر مرکزی الیکشن کمیشن سے مشورہ کیا لیکن مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی امید افزا جواب نہیں ملا۔

 مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں ایم ایل سی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جلد خالی ہونے والی ان نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اے پی، تلنگانہ میں اساتذہ، گریجویٹ اور بلدیاتی اداروں سے خالی ہونے والی ایم ایل سی نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button