دہلی

نرملاسیتارمن اور کملا ہیریس فوربس کی فہرست میں شامل

نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن اور امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس فوربس کی 19 ویں سالانہ فہرست میں شامل ہیں۔ دنیا کی انتہائی طاقتور 100 خواتین کی فہرست برائے سال 2022 میں کملا ہیریس تیسرے اور نرملاسیتارمن 36 مقام پر ہیں۔

 یہ فہرست منگل کو جاری ہوئی۔ نرملا سیتارمن کا شمار مسلسل چوتھے سال ہوا ہے۔ گزشتہ برس وہ 37 ویں نمبر پر تھیں۔ 2020میں ان کا نمبر 41 واں اور 2019میں 34 واں تھا۔ نرملا سیتارمن کے علاوہ فہرست میں شامل دیگر ہندوستانیوں کے نام روشنی نادر ملہوترہ (سی ای او‘ ایچ سی ایل کارپوریشن)‘ بائیوکان کی بانی کرن مجمدار شاہ ہیں۔