حیدرآباد

تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ

نئے سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں نے بڑے پیمانے پر شراب کے اسٹانڈزتیار کر لئے ہیں۔ پانچ دنوں میں گوداموں سے 895.55 کروڑ مالیت کی شراب منتقل کی گئی۔

حیدرآباد: نئے سال کے پیش نظر تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ہی دکانداروں نے گوداموں سے 254 کروڑ کی شراب خریدی ہے۔ محکمہ آبکاری نے شراب کی دکانوں پر آج آدھی رات تک اور شراب خانوں میں ایک بجے تک شراب کی فروخت کی اجازت دی ہے۔

 نئے سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں نے بڑے پیمانے پر شراب کے اسٹانڈزتیار کر لئے ہیں۔ پانچ دنوں میں گوداموں سے 895.55 کروڑ مالیت کی شراب منتقل کی گئی۔

 پچھلے سال دسمبر میں ان پانچ دنوں میں صرف 753.99 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی تھی تاہم اس سال دکاندار، بار اور ریستوراں کے مالکان نے پہلے ہی 150 کروڑ کی شراب کا ذخیرہ کیا ہے۔ دسمبر 2021 میں، تقریباً 3050 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔اس دسمبر میں، 30 دسمبر تک، 3160.34 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔