تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ، کئی مقامات پر کہر

درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ چار دنوں سے اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں معمول سے پانچ ڈگری کم درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔

ضلع رنگاریڈی کے کرتال میں اقل ترین درجہ حرارت 11ڈگری سلسیس،دارالحکومت حیدرآباد میں 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب مانسون کی دستبرداری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جاریہ سال ریاست میں سردی کے موسم کی جلد آمد ہوئی ہے اوراکتوبر میں ہی سردی ہونا شروع ہوگئی ہے۔آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔

درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔

گذشتہ دس برسوں کے دوران پہلی مرتبہ ریاست کے کئی علاقوں میں اکتوبر میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button