حیدرآباد

ہرقدم پر خاتون گورنر کی توہین: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے یوم جمہوریہ کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں آئین کے خلاف حکومت کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آئین، عدالت اور قومی پرچم کی توہین کی ہے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود پریڈ گراؤنڈسکندرآباد میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کا انعقاد نہ کرنا بابا صاحب امبیڈکر کی توہین ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

انہوں نے الزام لگایا کہ ہر قدم پر خاتون گورنر کی توہین کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی جمہوری تلنگانہ کے لیے جدوجہد کرے گی۔بنڈی سنجے نے یوم جمہوریہ کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں آئین کے خلاف حکومت کی جا رہی ہے۔

چیف منسٹر عدالتوں اور آئین کا کوئی احترام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کو بھی ووٹ کا حق ملا، یہ امبیڈکر کے آئین کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔

 امبیڈکر کی تحریک سے مودی ہندوستان کو دنیا کی نمبر ایک طاقت بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں جشن جمہوریہ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ یہ امبیڈکر کی توہین ہے۔