حلقہ اسمبلی منگوڈ کی انتخابی مہم میں شدت

مرکز کی برسر اقتدار جماعت بی جے پی اور ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔ جبکہ دوسری جانب کانگریس، اندرونی خلفشار سے دوچار ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کی مہم میں شدت پیدا ہورہی ہے۔ تینوں بڑی جماعتیں کانگریس، ٹی آر ایس اور بی جے پی نے اس ضمنی الیکشن کو اپنے وقار کا مسئلہ بنا لیا ہے اور تینوں جماعتوں  نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل ضمنی الیکشن کو سیمی فائنل سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

 مرکز کی برسر اقتدار جماعت بی جے پی اور ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔ جبکہ دوسری جانب کانگریس، اندرونی خلفشار سے دوچار ہے۔ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے یہ کہا ہے کہ انہیں پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے پارٹی قائدین، سازشیں کررہے ہیں۔

 کانگریس کے بھونگیر ایم پی وینکٹ ریڈی کو آڈیو اور ویڈیو میں کانگریسیوں سے ان کے بھائی راجگوپال ریڈی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے سنایا اور دیکھا جارہا ہے۔ ریڈی نے اپنے اس آڈیو میں یہ دعویٰ کررہے ہیں، وہ پردیش کانگریس کے صدرمنتخب ہوں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button