یوروپ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وبا پھر پھیلنا شروع ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کوویڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وبا پھر پھیلنا شروع ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کوویڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2،449 افراد کیلی فورنیا کے اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں یہ اضافہ معمولی ہے، اس بیماری کے سامنے آنے کے بعد ہر سال سردیوں میں کورونا کے کیسس میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔