سوشیل میڈیا

یوپی اولمپکس اسوسی ایشن کے سکریٹری کی کئی قابل اعتراض تصاویر وائرل

تصاویر اس قدر قابل اعتراض ہیں کہ ہم انہیں آپ کو دکھا بھی نہیں سکتے۔ اب بدنامی کے ساتھ ساتھ آنندیشور پانڈے کا کیرئیر بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ اس بات کی شکایت سی ایم پورٹل میں درج کرائی جاچکی ہے۔

نئی دہلی: اترپردیش اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری آنندیشور پانڈے ایک گہرے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ مختلف خواتین کے ساتھ ان کی کئی قابل اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔

تصاویر اس قدر قابل اعتراض ہیں کہ ہم انہیں آپ کو دکھا بھی نہیں سکتے۔ اب بدنامی کے ساتھ ساتھ آنندیشور پانڈے کا کیرئیر بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ اس بات کی شکایت سی ایم پورٹل میں درج کرائی جاچکی ہے۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر کے ڈی سنگھ نے بھی اس معاملے کو لے کر ضلع افسر کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ اترپردیش اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری آنندیشور پانڈے لکھنؤ کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں مقیم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لڑکیوں کا ہوسٹل ہے۔ ایک تصویر میں آنندیشور پانڈے ہندوستانی ٹیم کی کٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست اور ملک دونوں کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔

دوسری طرف پانڈے کا کہنا ہے کہ ان خلاف سازش ہو رہی ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں آنندیشور پانڈے نے اسے ایک سازش قرار دیا۔ انہوں نے انڈین اولمپکس اسوسی ایشن (آئی او اے) کے کچھ عہدیداروں پر شبیہ کو خراب کرنے کا بھی الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی پانڈے نے لکھنؤ پولیس کمشنر سے سوشل میڈیا پر ان کی امیج کو خراب کرنے کی شکایت بھی کی ہے۔

پانڈے نے یہ الزام بھی لگایا کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کچھ وقت میں ہونے والے ہیں، جس میں وہ حصہ لینے والے ہیں، لیکن اسوسی ایشن کے کچھ سابق اور موجودہ عہدیداروں نے انہیں بدنام کرنے کی نیت سے یہ سازش رچی ہے۔

آنندیشور پانڈے کون ہیں؟

آنندیشور پانڈے نے ہینڈ بال کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ پہلی بار 1977-78 میں حیدرآباد میں منعقدہ قومی مقابلے میں اتر پردیش کی نمائندگی کی۔ بعد میں ریاستی سطح پر ریاستی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، ایتھلیٹکس کے قومی بین الاقوامی مقابلوں کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا۔ یوپی حکومت نے انہیں 2016 میں یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا۔