حیدرآباد

اسرو نے راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تری کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا

اس راکٹ کو چھوڑے جانے کے تقریبا 20منٹ بعد یہ راکٹ کامیابی کے ساتھ 36ون ویب سٹلائیٹس کو زمین کے مدار میں بھیجنے میں کامیاب رہا۔سٹلائیٹس کو چھوڑنے کے سلسلہ میں بھارتی ایرٹیل کا تعاون حاصل رہا ہے۔ایل وی ایم۔3کی یہ پہلی تجارتی لانچ تھی۔

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تری(ایل وی ایم۔تری) کو الٹی گنتی کے بعد کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔ اس راکٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ کمرشیل سٹلائیٹس چھوڑے گئے جن کا وزن 5400کلوتھا۔

گلوبل سیٹ کام کمپنی ون ویب کے36چھوٹے براڈبینڈ مواصلاتی سٹلائیٹس کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے کل شب 12بجکر07منٹ پر چھوڑاگیا۔اس کے ساتھ ہی ایل وی ایم تری نے گلوبل کمرشیل لانچ سروس مارکٹ میں اپنا قدم رکھا۔

اس راکٹ کو چھوڑے جانے کے تقریبا 20منٹ بعد یہ راکٹ کامیابی کے ساتھ 36ون ویب سٹلائیٹس کو زمین کے مدار میں بھیجنے میں کامیاب رہا۔سٹلائیٹس کو چھوڑنے کے سلسلہ میں بھارتی ایرٹیل کا تعاون حاصل رہا ہے۔ایل وی ایم۔3کی یہ پہلی تجارتی لانچ تھی۔

راکٹ سے 16سٹلائیٹس کے پہلے بیچ کے علحدہ ہونے کے بعد جس کو سری ہری کوٹہ سے دیکھاگیا، اسرو کے صدرنشین ایس سومناتھ نے مسرت کااظہارکیااورکہاکہ 36سٹلائیٹس میں سے 16، توقع کے مطابق مدار میں داخل ہوگئے۔

یہ ایک سست عمل ہے، ان کو علحدہ ہونے کے لئے وقت درکار ہوگا، بقیہ 20سٹلائیٹس علحدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے اس کو تاریخی لانچ قراردیااورکہاکہ وزیراعظم مودی ایل وی ایم تری کو کمرشیل لانچ سروس مارکٹ میں لاناچاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگلے ایم تری مشن میں مزید36سٹلائیٹس کو چھوڑجائے گا۔