مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

دوران عمرہ خواتین کا ڈریس کوڈ جاری

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین خواتین عمرے کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو مذکورہ تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت حج وعمرہ نے خواتین زائرین عمرہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے اور اس حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
3 بڑی مندروں میں ڈریس کوڈ کانفاذ
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے جس کے مطابق خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔

وزارت حج کے مطابق عمرے کے لیے خواتین کا لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین خواتین عمرے کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو مذکورہ تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

واضح رہے کہ عمرے کے لیے مرد زائرین کے لیے دو چادروں پر مشتمل بغیر سلا احرام پہننا لازم ہے تاہم خواتین کے لیے ان کا سلا ہوا لباس ہی احرام ہوتا ہے۔