حیدرآباد

کانگریس نے ہی شراب اسکام کا پردہ فاش کیا،کویتا کی بے گناہ کے طور پر تشہیر: پون کھیڑا

پون کھیڑا آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی نوٹسوں کے بعد کے کویتا کو اس طرح پیش کیا جارہا ہے جیسے کہ وہ بے گناہ ہے اور ایسی تشہیر کی جارہی ہے کہ جیسے بی آر ایس میں کوئی دوسری خاتون لیڈر ہی نہیں ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ہی شراب اسکام کا پردہ فاش کرنے کے بعد ہی سی بی آئی حرکت میں آئی اور اسکام میں ملوث کے کویتا اور دوسروں کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل ایزپوچنگ کیس: سی بی آئی کوجانچ روکنے سپریم کورٹ کی زبانی ہدایت
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت

 پون کھیڑا آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی نوٹسوں کے بعد کے کویتا کو اس طرح پیش کیا جارہا ہے جیسے کہ وہ بے گناہ ہے اور ایسی تشہیر کی جارہی ہے کہ جیسے بی آر ایس میں کوئی دوسری خاتون لیڈر ہی نہیں ہے۔

 پون کھیڑا نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس عوام کا پیسہ لوٹ کرپارٹی کی سرگرمیوں پر خرچ کررہی ہے۔ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کیلئے درکار رقم کہاں سے آئی؟۔

خواتین تحفظات کے لئے نئی دہلی میں کویتا کی جانب کو احتجاج منظم کرنے کے سوال پر پون کھیڑا نے کہا کہ کویتا جس وقت رکن پارلیمنٹ تھیں، کتنی بار پارلیمنٹ میں خواتین کے مسائل پر آواز بلند کی ہے؟ آج انہیں خواتین کو بااختیار بنانا اور تحفظات فراہم کرنایاد آرہا ہے؟۔

 اے ائی سی سی ترجمان نے کہا کہ بی آر ایس خاندان کیلئے اب وی آر ایس (والینٹری ریٹائرڈمنٹ) کا اعلان کردینا چاہئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بی آر ایس تیسری مرتبہ تلنگانہ میں تشکیل حکومت کا دعوی کررہی ہے؟  تو انہوں نے کہا کہ اگر بی آر ایس آئندہ انتخابات میں ناکام ہوتی ہے تو کسی دوسری ریاست میں اس کا ایک بھی سرپنچ کامیاب نہیں ہوگا۔

 اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے مختلف دعوے کر رہی ہے۔ ابھی تو دلی بہت دور ہے؟۔سکریٹری اے آئی سی سی وانچارج کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔

عوام بی آر ایس قائدین کی آمرانہ حکمرانی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو نظر انداز کرنے پر شدید ناراض ہیں اور عوام یہ جان چکے ہیں کہ بی آ رایس عوام کا پیسہ لوٹ کر انتخابات میں خرچ کررہی ہے۔

 مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ بی آر ایس یہ پروپگنڈہ کررہی ہے کہ اس کا مقابلہ صرف بی جے پی سے ہے جس کا مقصد کانگریس کو کمزور پارٹی ظاہر کرنا ہے۔ جبکہ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاتر کامیاب رہی ہے۔

 اس میں ہزاروں عوام شرکت کررہے ہیں۔ چونکہ کانگریس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کانگریس کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد کو دیکھ کر بی آر ایس قائدین پر یشان ہیں۔