ایشیاء

انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ فہبی آلٹنگ نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور گر گیا جس سے ایک ملازم ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے وقت کارکن ٹیلکومسل کے زیر انتظام ٹاور کو گرانے کا کام کر رہا تھا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے شمالی مالوکو میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

 صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ فہبی آلٹنگ نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور گر گیا جس سے ایک ملازم ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے وقت کارکن ٹیلکومسل کے زیر انتظام ٹاور کو گرانے کا کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے شہر اور صوبے کے دیگر حصوں میں کسی عمارت یا مکان کو نقصان نہیں پہنچا۔ زلزلے کے اثرات کے خطرے کا اندازہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

موسمیاتی اور جیو فزیکل ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 09:48 پر محسوس کیا گیا اور اس کا مرکز ہلمہرہ بارات (مغربی ہلمہرہ) ضلع سے 68 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے 109 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شمالی مالوکو صوبے کے مغربی ہلمہرہ اور شمالی ہلمہرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی سولاویسی صوبے کے مناڈو شہر، بٹونگ شہر، مناہاسا اور سیٹارو اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔

ایجنسی کے اہلکار نے بتایا کہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی کیونکہ زلزلے سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہ زلزلے سے متاثرہ حساس علاقے میں آتا ہے، جسے ‘دی پیسیفک رنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔