حیدرآباد

یوٹیوب ویڈیوز سے پڑھ کرمیڈیکل کوالیفائی کرنے والی طالبہ کو کویتا کی امداد

کے کویتا نے مزید تحریر کیا کہ ایک خاتون بیڑی ورکر کی بیٹی یاریکا آج پورے ضلع کے نوجوانوں کیلئے تحریک بن چکی ہے۔ وہ ہر نوجوان کیلئے محرک بن چکی ہیں جو کچھ کرنے، بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اپنے اس خواب کی تعمیر کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے ہاریکا طالبہ کو مالی امداد فراہم کی جہنوں نے یوٹیوب ویڈیوز سے پڑتے ہوئے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کے کویتا نے اس محنتی طالبہ ہاریکا کو فیس کی رقم کی پہلی قسط کا چیک حوالے کیا۔

کے کویتا نے چہارشنبہ کے رؤز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ہاریکا کے ساتھ ملاقات کی چند تصاویر شیئر کیں۔ ضلع نظام آباد کے موضع نندیو گوڑا کی رہنے والی ہاریکا، ایک بیڑی ورکر کی بیٹی ہے۔ ہاریکا نے یوٹیوب ویڈیو سے استفادہ کرتے ہوئے نیٹ، امتحان کامیاب کیا اور سخت محنت کی بدولت اس محنتی طالبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل چکا ہے۔

 ہاریکا چھوٹی تھی تب اس کے والد کا دیہانت ہوگیا۔ ضلع نظام آباد کی اس ہونہار طالبہ نے نیٹ میں کل ہند سطح پر40 ہزار رینک حاصل کیا جبکہ ریاست میں ان کا رینک700 رہا، ہاریکا کو ایم بی بی ایس میں داخلہ ملنے کی اطلاع کے بعد حکمراں جماعت کی ایم ایل سی کے کویتا نے طالبہ اور ان کی والدہ انورا دھا سے ملاقات کی۔اور ہاریکا کی تعلیم کیلئے ہر ممکنہ مدد کا تیقن دیا۔

 تیقن کے حصہ کے طور پر سابق ایم پی نظامآباد نے ہاریکا کو ایم بی بی ایس کی فیس کی پہلی قسط کا چیک حوالے کیا۔ ایم ایل سی کے کویتا نے تحریر کیا، خواب دیکھنے کی ہمت کریں اس کے بعد کام کی تکمیل تک آپ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہی ہاریکا کی کہانی ہے جنہوں نے یوٹیوب ویڈیو کے ذریعہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کا ٹسٹ اچھے نمبرات سے کامیاب کیا۔ وہ، ہریکا کی والدہ سے ملی ہیں اور انہوں نے بیٹی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے حسب وعدہ مالی مد کا چیک حوالے کیا ہے۔

 کے کویتا نے مزید تحریر کیا کہ ایک خاتون بیڑی ورکر کی بیٹی یاریکا آج پورے ضلع کے نوجوانوں کیلئے تحریک بن چکی ہے۔ وہ ہر نوجوان کیلئے محرک بن چکی ہیں جو کچھ کرنے، بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اپنے اس خواب کی تعمیر کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔