حیدرآباد

سدرفیسٹیول کے دوران دوگروپس میں تصادم

اطلاعات کے مطابق نارسنگی بلدیہ کے صدرنشین وینکٹیش یادو کے گروپ سے وابستہ افراد اور اشوک یادو کے دوسرے گروپ سے وابستہ افراد کا تصادم، بیلوں کو سجاتے ہوئے ان کا مارچ کرنے والے سدرفیسٹول کے دوران ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی ٹاون میں دوگروپس میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔یہ تصادم پیر کی شب پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق نارسنگی بلدیہ کے صدرنشین وینکٹیش یادو کے گروپ سے وابستہ افراد اور اشوک یادو کے دوسرے گروپ سے وابستہ افراد کا تصادم، بیلوں کو سجاتے ہوئے ان کا مارچ کرنے والے سدرفیسٹول کے دوران ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ہجوم کو منتشر کردیااورصورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملات درج کرلئے اورجانچ شروع کردی۔اس تصادم کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔