حیدرآباد

بی آر ایس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے وزراء دہلی روانہ

صدر بی آرایس و چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ گزشتہ روز ہی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی کے سردارپٹیل روڈ پر واقع عارضی دفتر میں راج شیاملہ یگنم میں حصہ لئے رہے ہیں۔

حیدرآباد: بھارت راشٹراسمیتی کے نئی دہلی میں افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ریاستی وزراء کی بڑی تعداد اور پارٹی قائدین آج نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔صدر بی آرایس و چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ گزشتہ روز ہی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی کے سردارپٹیل روڈ پر واقع عارضی دفتر میں راج شیاملہ یگنم میں حصہ لئے رہے ہیں۔

آج دہلی روانہ ہوئے قائدین میں ای دیا کرراؤ‘جی کملاکر راؤ‘وی سرینواس گوڑ‘سی ایچ ملاریڈی اراکین اسمبلی‘کونسل‘ پارٹی کے جنرل سکریٹریز‘ سکریٹریز ودیگر قابل ذکر ہیں۔

 واضح رہے کہ 7 دسمبر کوالیکشن کمیشن آف انڈیا نے ٹی آرایس کو قومی جماعت میں تبدیل کرتے ہوئے بی آرایس کے نام سے موسوم کرنے کے لئے منظورہ قرار داداوردرخواست کوقبول کرنے کافیصلہ کیاتھا۔پارٹی کے نئی دہلی میں دفتر کا 14 دسمبر کوکے سی آرافتتاح انجام دیں گے۔